• اکتوبر 19, 2021

صارفین کی بڑی مشکل حل،واٹس ایپ نے نئے پرائیویسی فیچر کا اعلان کردیا

لاہور: پیغامات کی دنیا کی سب سے بڑی اپیلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کرتے ہوئے نئے پرائیویسی فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ پر اپیلی کیشن میں ہونے والے نئے اضافے کے متعلق معلومات دیتے ہوئے اعلان کیا گیا۔

اپنے ٹوئٹ میں فیس بک کی زیر ملکیتی اپیلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچر کو حاصل کرنے کا طریقہ کار بھی بتایا گیا جبکہ نئے فیچر کے متعلق ایک سکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا۔

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو بتایا کہ اس فیچر کی مدد سے مخصوص رابطوں کے لیے پرائیویسی سیٹنگز کو غیر فعال کیا جا سکے گا جبکہ یہ اپ ڈیٹ گوگل پلے بیٹا پروگرام میں جمع کروا دی گئی ہے۔

جیسا کہ آپ اس سکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں My Contacts Except… آپشن اس طرح نظر آئے گا اور اب یہ واٹس ایپ بیٹا پر اینڈرائیڈ 2.21.20.10 کے لیے مستقبل میں اپ ڈیٹ میں دستیاب ہوگا ۔

تاہم اسے ترتیب دینے کے لیے ایک فعال انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹریفک پولیس کی کارروائی،72ای چالان والی گاڑی پکڑ لی

Read Next

سمندی طوفان کے اثرات، کراچی میں وقفے وقفے سے بارش، آندھی کی وارننگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے