• دسمبر 6, 2021

صادق آباد: امونیا گیس پھیل گئی، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری

صادق آباد: صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد اور اس کے گرد و نواح میں امونیا گیس پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 اس ضمن میں ریسکیو ذرائع سے بتایا ہے کہ امونیا گیس پھیلنے کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں شدید دشواری پیش آرہی ہے۔

ریسکیو کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی اداروں کی گاڑیاں شہر کے مختلف مقامات پر پہنچ گئی ہیں اور امونیا گیس کی لیکج کے مقام کی تلاش میں مصروف ہیں۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال امونیا گیس کی لیکج کے مقام کا علم نہیں ہوسکا ہے مگر متعلقہ ادارے اپنی پوری کوشش کررہے ہیں۔

 اس حوالے سے بتایا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ڈاکٹروں سمیت اضافی نرسنگ اسٹاف کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

اسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ہاتھ کا مخصوص اشارہ جس نے لڑکی کی جان بچائی

Read Next

ڈینگی آؤٹ آف کنٹرول: پنجاب میں مزید 6 مریض دم توڑ گئے، مجموعی تعداد 75 ہوگئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے