• نومبر 25, 2020

شیو سینا نے ممبئی کی ’کراچی سویٹس‘ شاپ کا نام زبردستی تبدیل کروا دیا

ممبئی:بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی اتحادی شیو سینا نے ممبئی کی ’کراچی سویٹس‘ شاپ کے مالک سے دکان کے نام سے لفظ کراچی زبردستی نکلوا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شیوسینا کے مقامی رہنما نتن نندگاؤکرنے ممبئی کے باندرہ ویسٹ میں واقع کراچی سویٹس شاپ کے مالک کو کہاکہ وہ نام ’کراچی‘ کو بدل کرمراٹھی زبان کا کوئی بھی لفظ لکھ دے ،شیو سینا کے رہنما کی طرف سے لفظ کراچی کو کاغذ سے چھپانے پر سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں شیوسینا کے مقامی رہنمانے کراچی سویٹ شاپ کے مالک کو دھمکی آمیز انداز میں کہا تھا کہ دکان کا نام تبدیل کرے، نتن نندگاوکر نے کہا تھا  ہم مہلت دے رہےہیں، تمھیں یہ کرنا ہو گا، کراچی کومراٹھی زبان کے کسی بھی لفظ سے بدل لو  ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت میں 20 کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کا خدشہ، جینوسائیڈ واچ نے پول کھول دیا

Read Next

پی سی بی 24 سال بعد آسٹریلیا کی میزبانی یقینی بنانے کیلئے سرگرم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے