• اکتوبر 25, 2020

شین کا نون سے نکلنا طے ہے،وزیر ریلوے شیخ رشید

راولپنڈی: شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور بلاول سے کل ملاقات ہوئی سب پرباش ہیں، شین کا نون سے نکلنا طے ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ میں ہونیوالی قانون سازی ملک کے مفاد میں ہوئی، ایف اے ٹی ایف حساس بل تھا، اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی، اہم معاملات پر قانونی سازی حکومت کی بڑی کامیابی ہے، کل کسی قانون کو نہیں روندا گیا، اپوزیشن کے کل 38 ارکان اسمبلی میں کم تھے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا حکومت نے ثابت کیا کہ اس نے منی لانڈرنگ بل میں سرنڈر نہیں کیا، کل قانون سازی کر کے این آر او کو دفن کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کی 20 ستمبر کو اے پی سی ناکامی سے دوچار ہوگی، اپوزیشن کوئی بڑا فیصلہ نہیں کرسکتی، اپوزیشن جلسہ جلوس ہی کھیلے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کرپٹ لوگوں سے حاصل پیسہ تعلیم پر لگانا چاہتے ہیں: وزیراعظم

Read Next

آصف زرداری کی تین ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے