• ستمبر 23, 2021

شیراکوٹ: دریا سے نوجوان کی مسخ شدہ لاش برآمد

لاہور: شیراکوٹ کے علاقے میں دریا سے 35سالہ نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوگئی ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق بھدرو گاؤں کے قریب دریائے راوی سے ریت نکالنے والے مزدوروں نے پانی میں مسخ شدہ لاش تیرتی دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی ۔پولیس کے مطابق لاش چند روز پرانی ہونے کی وجہ سے مسخ ہو چکی ہے ۔

ادھر نولکھا کے علاقے میں نوسربازی کا شکار ہونے والا نامعلوم شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔پولیس کے مطابق 60 سالہ نامعلوم شخص دو روز قبل بے ہوشی کی حالت میں ملا تھا ، متوفی کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے فنگر پرنٹ کی مدد سے اس کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پنجاب میں زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کا ہدف ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

Read Next

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے