• اکتوبر 19, 2021

شیخ رشید نے نون لیگ میں 3 گروپ بننے کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 2 سال پہلے کہا تھا “ن” میں سے “م” نکلے گی، “ن” میں سے کچھ اور نکلتا بھی دیکھ رہا ہوں، نون لیگ میں 2 کی بجائے 3 گروپ بنیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی میں ملوث افراد کو بے نقاب کریں گے۔ ملک میں سائبر کرائم میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا، ایک لاکھ شکایات آئی ہیں۔ جعلی ویکسی نیشن کے معاملے میں نادرا کا کوئی قصور نہیں۔ پاک فوج دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ انتشار کا شکار ہو رہی ہے، سیاست میں قیادت کی خاندانی رقابتیں صاف نظر آنے لگی ہیں۔ مغلیہ خاندان کی تاریخ بھی سیاسی دشمنی کے انہی واقعات سے بھری پڑی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کسانوں کی بھارت بند ہڑتال، کئی ریاستوں میں کاروباری مراکز کی تالا بندی، پہیہ جام

Read Next

وزیراعظم عمران خان نے کراچی سرکلر ریلوے کے پہلے فیز کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے