• نومبر 29, 2021

شیخ رشید نے حریم شاہ کو ڈانٹ پلا دی، ویڈیو وائرل

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے موبائل کال کے دوران بات کرنے کے بار بار اصرار پر حریم شاہ کو ڈانٹ پلا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حریم شاہ ایک آن لائن شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں تو میزبان نے انہیں وزیر داخلہ شیخ رشید کو فون کرنے کا ٹاسک دیا جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ حریم شاہ نے اپنے موبائل فون سے شیخ رشید کو کال ملائی تو وزیر داخلہ نے کال کا مقصد پوچھا۔

حریم شاہ نے انہیں بات کرنے کو کہا تو شیخ رشید نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الحال بات نہیں کر سکتے۔ مگر حریم شاہ بار بار اصرار کرتی ہیں جس پر آخر کار شیخ رشید “بکواس بند کریں” کہہ کر فون بند کر دیتے ہیں۔ شیخ رشید کی اس طرح جھاڑ پلانے پر حریم شاہ، میزبان اور تماشائی ہنس پڑے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ساجد سدپارہ ذہنی بیماری کا شکار، ہسپتال منتقل

Read Next

گیس بحران کا خدشہ، سی این جی سیکٹر کو 2 ماہ کیلئے گیس فراہمی بند کرنے کی تجویز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے