• جولائی 28, 2021

شیخ رشید اور چینی وزیر پبلک سکیورٹی کا رابطہ، داسو بس حادثے پر بات چیت

اسلام آباد:  وزیر داخلہ شیخ رشید اور چینی وزیر پبلک سکیورٹی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور بس حادثے میں اب تک کی تحقیقات سے متعلق پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء نے داسو بس حادثے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا اور کہا کہ کوئی بھی شرپسند طاقت تعلقات کو خراب نہیں کرسکتی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان چین آزمودہ دوست اور آہنی بھائی ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر بس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کے بڑھتے کیسز: گوجرانوالہ کے 5 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Read Next

ہفتہ وار بنیادوں پر ملک بھر میں مہنگائی مزید بڑھ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے