• دسمبر 5, 2021

شیخوپورہ میں اسکول وین ٹرین سے ٹکرا گئی، 2 طالبات جاں بحق، 9 زخمی

شیخوپورہ: شیخوپورہ میں سریانوالا کے قریب ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں 2 طالبات جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک طالبہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ جاں بحق ہونے والی طالبات کی شناخت نورین اور مصباح کے ناموں سے ہوئی۔

حادثے کے بعد بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے پھاٹک نہ ہونے پر ریلوے حکام کے خلاف احتجاج کیا اور کچھ دیر تک ٹرین کو روکے رکھا تاہم پولیس سے مذاکرات کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم،جنوبی افریقہ ‘مس یونیورس’ پروگرام سے الگ

Read Next

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں آج موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے