• نومبر 1, 2020

شیخوپورہ: شاہ حسین ایکسپریس کی کوسٹر کو ٹکر، 19 مسافر ہلاک

شیخوپورہ: فیصل آباد سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس کوسٹر سے ٹکرا گئی جس سے کوسٹر میں سوار 19 مسافر ہوگئے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق حادثہ شیخوپورہ میں فاروق آباد اوربحالی ریلوےاسٹیشن کے درمیان بغیرپھاٹک کی کراسنگ پر پیش آیا جہاں شاہ حسین ایکسپریس اسٹیشن کے قریب سکھ برادری کی کوسٹر سے ٹکرائی۔

ترجمان ریلوے نے بتایا کہ کوسٹر میں 25 سکھ یاتری سوار تھے جن میں سے 19 یاتری ہلاک ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

میرا موازنہ کوہلی کے بجائے پاکستانی لیجنڈز کے ساتھ کیا جائے، بابر اعظم

Read Next

شہبازشریف کا جج ارشد ملک کی برطرفی پر اظہار تشکر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے