• مئی 23, 2022

شیخوپورہ: بچے کو ڈانٹنے پر جھگڑا، شوہر کے تشدد سے بیوی ہلاک

شیخوپورہ: بچے کو ڈانٹنے پر شوہر کے بہیمانہ تشدد سے بیوی ہلاک ہوگئی۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کےعلاقے فیروز والا میں میاں بیوی کے درمیان بچے کو ڈانٹنے پر جھگڑا ہوا جس کے بعد شوہر علی  نواز  نے ہمشیرہ کے ہمراہ بیوی پر تشدد کیا جس سے وہ ہلاک ہوگئی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ خاتون کی شناخت صغراں بی بی کے نام سے ہوئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر مقتولہ کے شوہر اور  اس کی بہن زینب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ملزمان کے فرار ہونے کے سبب گرفتاری عمل میں  نہیں آئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سندھ میں گورنر راج کے مطالبے سے ملک میں انتشار کا خدشہ ہے: پاکستان بار کونسل

Read Next

وزیراعظم نے منحرف اراکین کے خلاف احتجاج کی کال دیدی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے