• ستمبر 26, 2021

شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے: فیاض الحسن کا راشد منہاس کے یوم شہادت پر پیغام

لاہور:  فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے، لہو جو ہے شہید کا وہ قوم کی زکوٰۃ ہے۔

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پائلٹ راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ راشد منہاس جیسے بہادر شہداء کی قربانیاں ملک کی سلامتی کو یقینی بنائے ہوئے ہیں، پاک فضائیہ کی تربیت میں کردار سازی کے پہلو نے راشد منہاس کو اپنا جہاز گرانے کا حوصلہ دیا، لالچ اور خود غرضی سے بالاتر ہو کو راشد منہاس نے اپنی جان وطن کے نام کی، ایسے بہادر سپوت ہی قوموں کی تقدیر بدلتے ہیں، اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہید راشد منہاس دھرتی کی خاطر جان قربان کر کے تاریخ میں امر ہوگئے: وزیراعلیٰ پنجاب

Read Next

میرا تعلق پاکستان سے نہیں افغانستان سے ہے، عرشی خان کی بھارتی فینز کو وضاحت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے