• ستمبر 18, 2021

شہید راشد منہاس دھرتی کی خاطر جان قربان کر کے تاریخ میں امر ہوگئے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ‘شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے’، شہید راشد منہاس دھرتی کی خاطر جان قربان کر کے تاریخ میں امر ہوگئے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، راشد منہاس شہید پاک فضائیہ کی تابندہ روایات کے علمبردار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راشد منہاس شہید نے اپنے لہو سے ناقابل یقین داستان رقم کی، نشان حیدر حاصل کرنے والے سب سے کم عمر راشد منہاس شہید کی زندگی مشعل راہ ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مینار پاکستان پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر آج اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں عثمان بزدار کو واقعہ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بریف کریں گے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

راشد منہاس نے کم عمری میں ہی اپنی جان دیکر بہادری کی لازوال داستان بنا ڈالی: شیخ رشید

Read Next

شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے: فیاض الحسن کا راشد منہاس کے یوم شہادت پر پیغام

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے