• جون 24, 2021

شہزاد اکبر کی درخواست پر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ درج

لاہور: شہزاد اکبر کی درخواست پر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دی تھی۔

تھانہ ریس کورس نے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ دفعہ 506، 258، 189، 153 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔

 ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پتہ چلا شہزاد اکبر نے میرے خلاف ایک منظم پروگرام چلایا، قانون کی پاسداری کا پابند ہوں، میرے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے تو گرفتاری دوں گا، دوپہر 2 بجے داتا دربار کے باہر گرفتاری دوں گا۔

ادھر وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر اپنا کام بہتر انداز سے کر رہے ہیں، اپنے آفیشلز کے دفاع میں ناکامی پر ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرسکتی، مذہبی کارڈ کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا قابل مذمت ہے، لاہور پولیس کو نذیر چوہان کیخلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں، بھارت میں مزید 3 ہزار 617 افراد جان سے گئے

Read Next

برائلر میں نیا وائرس، روزانہ 3 ہزار مرغیاں مرنے لگیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے