• ستمبر 20, 2021

شہزاد اکبر نے ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو معاف کر دیا

اسلام آباد:  وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو معاف کر دیا۔ شہزاد اکبر نے سٹامپ پیپر پر صلح نامہ بھی تحریر کر دیا۔

معاون خصوصی شہزاد اکبر نے معافی نامے میں کہا کہ نذیر چوہان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے، نذیر چوہان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔ دونوں کے درمیان صلح میں فیاض چوہان نے کردار ادا کیا۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نذیر چوہان نے دوبارہ سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی، جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر مقدمہ درج کروایا گیا، مدعی سے صلح ہوچکی، عدلات سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

25 جولائی کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے: راجہ فاروق حیدر

Read Next

فیصل آباد میں پی ایچ اے ملازمین پر دکانداروں کا مبینہ تشدد، 2 ملزمان زیر حراست

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے