• جولائی 28, 2021

شہزادی ڈیانا کے مجسمہ کی نقاب کشائی کیلئے شہزادہ ولیم اور ہیری کی ایک ساتھ آمد

لندن:  شہزادی ڈیانا کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے لیے شہزادہ ولیم اور ہیری ایک ساتھ آئے، دونوں آنجہانی والدہ کو یاد کرتے رہے۔

اس موقع پر شہزادوں نے کہا ان کا دل چاہتا ہے کہ ان کی والدہ اب بھی ان کے ساتھ ہوتیں، ہمیں ان کا پیار، طاقت اور کردار یاد ہے۔ امید ہے کہ مجسمہ ان کی زندگی اور میراث کی علامت کے طور پر دیکھا جائے گا۔ مجسمہ محل میں شہزادی ڈیانا کے پسندیدہ مقام پر نصب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دلوں کی شہزادی آنجہانی لیڈی ڈیانا کی گذشتہ روز 60 ویں سالگرہ منائی گئی۔ لیڈی ڈیانا یکم جولائی 1961 میں برطانیہ میں پیدا ہوئی تھیں، 1981 میں شہزادہ چارلس سے شادی ہوئی، وہ 31 اگست 1997 کو ایک کارحادثہ میں ہلاک ہو گئی تھیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

Read Next

کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی، شہریوں کا قیمتیں زیادہ ہونے کا شکوہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے