• اکتوبر 16, 2021

شہر یار آفریدی کا مین ہٹن نیویارک اور پناہ گاہ کا موازنہ

چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریار آفریدی کا نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں گشت کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے سڑکوں پر سوئے بے گھر افراد کے درمیان کھڑے ہوکروزیراعظم عمران خان کی پناہ گاہ بنانے کے ویژن پر اظہار خیال کیا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شہریار آفریدی ٹائمز اسکوائر پر موجود ہیں اور ان کے پیچھے زمین پر سوئے ہوئے افراد کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

شہیریار آفریدی نے کہا کہ وہ ملک جو پوری دنیا کے نظام کو کنٹرول کیے ہوے ہے اور اسکی عزت ہے، ان کے لوگوں کی زندگی دیکھو۔ یعنی یہ فٹ پاتھوں پر ہیں، کسی کی اولادیں ہیں۔

یہ میں ہر طرف دیکھ رہا ہوں اور میرا دماغ اس کو قبول ہی نہیں کر رہا۔ پاکستان میں جب وزیراعظم نے پناہ گاہیں بنائیں ان کا مذاق اڑایا گیا۔

آپ یورپ چلے جائیں جو اپنے آپ کو مہذب سمجھتے ہیں وہاں ان لوگوں کا کوئی ولی وارث نہیں۔ جو لوگ امریکا اور یورپ کے پیچھے بھاگتے ہیں وہ دیکھ لیں اپنی آنکھوں سے یہاں کے لوگوں کی زندگی۔ یہاں ان کا کوئی نہیں یہ مشینیں بنے بیٹھے ہیں۔ جو لوگ ہمیں لیکچر دیتے ہیں آئیں دیکھیں ان کے ملک میں عوام کا کیا حال ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا جو لوگ فلاسی سکھاتے ہیں وہ حقیقت کیوں نہیں بتاتے۔ دنیا کو کیوں نہیں بتاتے کے امریکا کے پوش علاقوں میں انسانیت کیسے سسک رہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فٹبال کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے کی حالت خطرے سے باہر

Read Next

ڈیڑھ کروڑ یا10کروڑ؟ شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت پرنئی بحث

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے