• اکتوبر 30, 2020

شہر قائد کے مسائل حل کرنے کا مشن،وزیراعظم آج کراچی پہنچیں گے

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے کراچی پہنچیں گے، وہ کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے اور ٹرانسفارمیشن پلان کا اعلان کریں گے، پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دورہ بھی متوقع ہے، اتحادیوں سے ملاقات کا بھی پروگرام ہے۔  وزیراعظم آج گورنر ہاؤس میں کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں شہر کے لیے 50 سے زائد منصوبوں کا اعلان ہوگا۔ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی تیاری اور ترقیاتی منصوبوں پر 802 ارب خرچ ہوں گے، 300 ارب روپے کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ بھی ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہوگا۔ سرکلر ریلوے کے لیے 250 ارب روپے چینی حکومت فراہم کرے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے منصوبوں پر 447 ارب 45 کروڑ خرچ ہوں گے، پلان کے تحت ماس ٹرانزٹ سسٹم کے 6 منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کا تخمینہ 62 ارب 30 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بحرین نے اسرائیلی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

Read Next

عمران خان کراچی کو مافیا سے نجات دلانے جارہے ہیں،شہباز گل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے