• مارچ 2, 2021

شہر قائد کیلئے 1100 ارب کے ترقیاتی منصبوے: وفاق اور سندھ کی بیٹھک آج ہوگی

کراچی : شہر قائد میں 1100 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاق اورسندھ کی بیٹھک آج ہوگی ، اجلاس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی ، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کراچی کی قسمت بدلنے کا منصوبہ ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا ، جس میں وفاقی وزیرا سدعمر، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور کورکمانڈر کراچی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی جائےگی، اجلاس کے بعد وفاقی اور صوبائی وزرا فیصلوں سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گے۔ خیال رہے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کراچی کی قسمت بدلنے کا منصوبہ ہے ، اس منصوبے کو قانون نافذ کرنیوالےاداروں کی مکمل سپورٹ حاصل ہوگی ، ڈی جی آئی ایس پی آرحالیہ پریس کانفرنس میں کراچی کے امن کی بحالی کا حوالہ دے چکے ہیں۔ 2014میں کرائم انڈیکس میں دنیاکےبارہویں بڑےشہرکراچی کا چھٹا نمبر تھا ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں سے آج کراچی کرائم انڈیکس میں 103 نمبر پر ہے ، کراچی میں امن و امان کی صورتحال ترقی یافتہ ممالک کے دارالحکومتوں سے بھی بہتر ہے، دہشت گردی میں 95 فیصد، ٹارگٹ کلنگ میں 98 فیصد کمی ، بھتہ خوری 99 فیصد اور اغوا کے واقعات میں 98 فیصد کمی ہوئی۔ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں انقلابی تبدیلی لائے گا اور کراچی کو صحت، تعلیم ، ٹرانسپورٹ اور انفرااسٹرکچر میں ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ بنایا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

A1 Tv I Regional News Bulletin | 06PM | 15th January 2021

Read Next

اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،گورنر پنجاب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے