• ستمبر 30, 2022

شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام قرار دیدیا

لاہور: آزادکشمیر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو حکومت کا ظالمانہ اقدام قرار دیا جارہا ہے تو شہری ممکنہ طور آنے والے مہنگائی کے طوفان سے بھی خائف ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر آزاد کشمیر کے شہری مہنگائی کیخلاف دہائیاں دے رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ راتوں رات 12 روپے سے زائد کا پٹرول کی قیمت میں اضافہ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ پٹرول بم تبدیلی سرکار کے دعووں اور عوام سے کئے گئے وعدوں کے بر خلاف اقدام ہے۔ شہریوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء، گاڑیوں کے کرائے سمیت سبھی کچھ مہنگا ہوجاتا ہے تو نئے مہنگائی کے طوفان سے نمٹنے کے لئے حکومت کوئی پلان پیش نہیں کر سکی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اپوزیشن پرفارمنس پر نہیں بلکہ سازشوں پر سیاست کرنا چاہتی ہے: حسان خاور

Read Next

پلاسٹک کے چاول کا کاروبار کرنے پر 47 کروڑ روپے جرمانہ اور 10 سال کی قید ہو گی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔