• ستمبر 23, 2021

شہروز کاشف کا ورلڈ ریکارڈ، کے ٹو سر کرنیوالے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے

لاہور: لاہور سے تعلق رکھنے والے کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف کا ایک اور اعزاز، شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ کے بعد دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو بھی سر کرلیا۔ شہروز کاشف کے والد سلمان کاشف نے کے ٹو سر کرنے کی تصدیق کر دی۔

شہروز کاشف نے چند ماہ قبل دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا۔ شہروز کے والد سلمان کاشف کا کہنا ہے کہ شہروز نے آج صبح 8 بج کر 10 منٹ پر کے ٹو سر کی اور ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

کوہ پیما شہروز کاشف کے والد کا کہنا تھا کہ شہروز نے 2 ماہ قبل دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی اور آج شہروز کے ٹو سر کرنے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔ شہروز نے ایک سال میں دو مختلف اور دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کر کے ایک منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سعودی وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ آمد، شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا

Read Next

بھارت کی دو ریاستوں میں جھڑپ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک، 70 زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے