• اکتوبر 30, 2020

شہباز گل کے بیانات سے ان کی تربیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے: مرتضی وہاب

کراچی:سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے بیانات سے ان کی تربیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، کسی کا نام بگاڑنا پیپلزپارٹی کے جیالوں کا شیوہ نہیں ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے بیان پر سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آپ کی حکومت جھوٹ کے سہارے کھڑی ہے، کراچی کے شہری آپ کے گزشتہ پیکج کے بارے میں دریافت کر رہے ہیں، شہر پر آفت آئی تو آپ کے منتخب ارکان نظروں سے اوجھل تھے۔  معاون خصوصی شہباز گل نے مرتضیٰ وہاب کو مرتضیٰ کذاب کا لقب دے دیا۔ انہوں نے کہا مرتضیٰ کذاب صاحب کراچی پیکج پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، اسد عمر نے پریس کانفرنس میں تمام حقائق قوم کے سامنے رکھ دئیے، مسلسل جھوٹ بول کر کراچی کے معاملے کو خراب کر رہے ہیں، مرادعلی شاہ نکیل ڈالیں، پہلے ہی مشکل سے کراچی کے شہریوں کی داد رسی ہونے لگی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج بلالیا، وزرائے اعلیٰ کی شرکت شیڈول

Read Next

معاون خصوصی شہباز گل نے مرتضیٰ وہاب کو مرتضیٰ کذاب کا لقب دے دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے