• ستمبر 18, 2021

شہباز شریف کیخلاف مضبوط کیسز ہیں، سیاست چھوڑ کر وکیلوں سےمشورہ کریں: فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کیخلاف مضبوط کیسز ہیں، لگتا نہیں کہ زیادہ دیر جلسوں سے خطاب کر سکیں، سیاست چھوڑ کر وکیلوں سےمشورہ کریں۔

شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ شہبازشریف کے بھائی بھی پاکستان آ کر مقدمات کا سامنا کریں۔ پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں کوئی پاور نہیں تھی، ملکی تاریخ میں ایسی نا اہل اپوزیشن نہیں دیکھی۔ مولانا فضل الرحمن نے جس اتحاد کی بھی قیادت کی وہ کامیاب نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کراچی میں ریلی دراصل پیپلزپارٹی کے خلاف تھی، اس دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی انتہائی قابل مذمت ہے، اپوزیشن کب تک معصوم جانوں سے کھیلتی رہے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اٹلی: 20 منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، متعدد گاڑیاں تباہ

Read Next

کراچی سول ایوی ایشن نے کیٹگری سی ممالک کے مسافروں پر سفری پابندی میں توسیع کر دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے