• ستمبر 23, 2021

شہباز شریف کو موصول طلبی کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو 12 اگست کو طلبی کا نوٹس موصول ہوا، ان کو اس سے قبل طلبی کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، شہباز شریف کو موصول طلبی کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں کو بند جبکہ ادویات پر ڈاکا ڈالا گیا، ن لیگ کے منصوبے گروی رکھوا کر عمران خان پیسہ کما رہے ہیں، شہباز شریف نے چیلنج کیا ہے کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت کریں، اپوزیشن کے ساتھ تماشے کی قلعی کھل چکی، اربوں کی کرپشن کا الزام اب 45 لاکھ تک پہنچ چکا ہے، 126 ارب روپے کے بی آرٹی کےکھڈے نیب کو نظر نہیں آتے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف 10 سال پنجاب کے وزیراعلیٰ رہے، ترقیاتی منصوبے لگائے، شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دیا، عمران خان کو طلبی کا کوئی نوٹس نہیں ملتا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

30 ستمبر کے بعد کورونا ویکسی نیشن کے بغیر ہوائی سفر پر پابندی ہوگی: اسد عمر

Read Next

گورنر پنجاب اور وزیر اعلی عثمان بزدار کی ملاقات، سیاسی و حکومتی امور پر بات چیت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے