• ستمبر 23, 2021

شہباز شریف کل سندھ کے 3 روزہ دورے پر کراچی جائیں گے

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کل سندھ کے 3 روزہ دورے پر کراچی جائیں گے جہاں پر صوبے کی کئی اہم سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کل 3 روزہ دورے پر سہ پہر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوں گے۔ مسلم لیگ ن سندھ نے پارٹی صدر کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ ذرائع ن لیگ سندھ کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر لیگی رہنما شہباز شریف کا استقبال کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے پی کے کے صدر انجینئر امیر مقام، سندھ کے صدر اور دیگر لیگی رہنما کارکنان کے ہمراہ ائیرپورٹ پہنچیں گے۔ شہباز شریف کو کراچی ائیر پورٹ سے ریلی کی شکل میں لے جایا جائے گا۔

ذرائع ن لیگ سندھ کے مطابق شہباز شریف دورہ کراچی میں مختلف سیاسی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ شہباز شریف مسلم لیگ ن سندھ کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تنظیمی امور اور مفتاح اسماعیل کے استعفے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

مسلم لیگ ن کے صدر 29 اگست کو ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق سندھ کی کئی اہم سیاسی شخصیات کی شہباز شریف کی موجودگی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فیروز خان اداکاری کے بعد باکسنگ چیمپئن بننے کیلئے پرعزم

Read Next

چاول کے تین دانوں جتنا وزنی، دنیا کا سب سے چھوٹا روبوٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے