• نومبر 29, 2020

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے نیب کی دائر کردہ درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے نیب کی دائر کردہ درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں بنچ 27 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ شہباز شریف کا نام لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ای سی ایل سے نکالا گیا تھا جس پر نیب نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔  شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے بے نامی اکاؤنٹس سے اربوں روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے جبکہ اپنے فرنٹ مین اور ملازمین اور منی چینجرز کے ذریعے اربوں روپے کے اثاثے بھی بنائے۔ رواں ماہ کے آغاز میں وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا معاملہ،ایف آئی اے نے رہائش گاہوں پر اشتہار چسپا کردیئے

Read Next

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے