• دسمبر 8, 2021

شہباز شریف کا سراج الحق اور محمود اچکزئی سے رابطہ، مہنگائی کیخلاف ردعمل دینے پر اتفاق

لاہور: شہباز شریف نے سراج الحق اور محمود خان اچکزئی سے رابطہ کر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی اور نیب ترمیمی آرڈیننس پر بات چیت کی۔ تینوں رہنماؤں نے مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردعمل دینے پر اتفاق کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے قومی رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ قذئد حزب اختلاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے مشاورت کی۔

اس موقعہ پر قائدین نے بدترین مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردعمل دینے اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی شہباز شریف کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان مہنگا ترین پاکستان بن چکا ہے، پی ٹی آئی عوام کے لئے  پریشانی، تکلیف اور انتقام  بن چکی ہے۔

قائدین نے نیب کے کالے قانون کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر چیلنج کرنے کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Regional News Bulletin | A1Tv | 06 November 2021

Read Next

اسحاق ڈار کی نااہلی کا ریفرنس چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے