• ستمبر 30, 2022

لاہور: شہباز شریف14 سال بعد چوہدری ہاوس پہنچ گئے

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج بروز اتوار 13 فروری کو 14 سال بعد چوہدری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کےلیے پہنچ گئے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ سے آج ملاقات طے  ہے۔  یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں رہنماؤں کے مابین 14 سال بعد یہ ملاقات ہوگی۔

شہباز شریف چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کریں گے۔ ملاقات میں شہباز شریف اور چوہدری برادران میں ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف حکومت کے خلاف عدم اعتماد پر چوہدری برادران کا تعاون مانگیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات کی۔ اس سے قبل ایم کیو ایم اور آصف زرداری بھی چوہدری برادران سے ملاقات کر چکے ہیں۔

جبکہ شہباز شریف نے حکومتی اتحادی پارٹی ایم کیو ایم سے بھی ملاقات کی تھی

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سابق صدر آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز ہو گئی

Read Next

خانیوال واقعہ: پولیس کی 15 مرکزی ملزم گرفتار کرنے کی تصدیق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔