• مئی 23, 2022

شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے، فرخ حبیب

منڈی بہاؤ الدین: وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف بلیک میلرز کا ٹولہ ہے اور حزب اختلاف کے جلسے ملک بھر میں ناکام ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آر یا پار کرنے والے جگہ جگہ خوار ہو رہے ہیں جبکہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے۔ مسلم لیگ جعلسازی سے ہمیشہ نمبر ون رہی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ رمضان شوگر ملز کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے آتے ہیں اور مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے منتقل ہوتے ہیں لیکن مریم صفدر کہتی رہیں کہ لندن کیا پاکستان میں بھی ان کی کوئی جائیداد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کے بھائی نے اقرار کیا کہ لندن فلیٹس ان کے ہیں اور مریم صفدر نے 17 بار اپنے کیس میں التوا لی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بل گیٹس کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا گیا

Read Next

Headlines | 17 February 2022 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے