• اکتوبر 24, 2020

‘شہباز شریف شوبازی کیلئے کراچی جا سکتے ہیں، عدالت آتے وقت صحت خراب ہو جاتی ہے’

اسلام آباد: شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف شوبازی کیلئے کراچی تک جا سکتے ہیں لیکن نیب عدالت آتے ہوتے صحت خراب ہوجاتی ہے، ان کی پہلی ملاقات ہی اپنے کرپشن پارٹنر زرداری سے ہے، کراچی کی حالت سندھ حکومت کی نا اہلی بتا رہی ہے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شہباز شریف آصف زرداری کی کرپشن کو سندھ اور کراچی کی بربادی کی وجہ قرار دیا کرتے تھے، ‏‎موقع اچھا ہے زدراری صاحب کا پیٹ پھاڑ کر قوم کا لوٹا پیسہ واپس لینے کا وعدہ بھی پورا کر لیں، جن کی لوٹ مار نے کراچی کا یہ حال کیا ان سے ملاقات کر کے کراچی والوں کے زخموں پر نمک پاشی کریں گے۔ شہباز گل کا کہنا تھا امید ہے شہباز شریف بارش کے پانی میں فوٹو سیشن کروانے کیلئے بوٹ، سوٹ ساتھ لائے ہوں گے، ہر سال کی طرح پانی میں کھڑے ہو کر فوٹو شوٹ کرنے کا موقع انہیں لاہور میں نہیں مل پایا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بارشوں سے ڈوبے شہر قائد پر سیاست نہیں کرنی چاہئے: شہباز شریف

Read Next

دو سال میں ایوانِ وزیرِ اعلیٰ کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی: فیاض الحسن

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے