• دسمبر 5, 2021

شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی

لاہور: احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ نیب کے وکیل نے منی لانڈرنگ کیس میں مزید گرفتاریوں کا انکشاف کر دیا۔

منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت شروع ہوئی تو حمزہ شہباز اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ شہباز شریف کے وکیل نے دلائل دیئے کہ شہباز شریف آج بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہیں، شہباز شریف کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ عدالت نے شہباز شریف کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں ایک اور ملزم گرفتار ہوا ہے، اس کی حد تک تفتیش ہونی ہے۔ نیب کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ابھی تو اس کیس میں چار سے پانچ مزید گرفتاریاں ہونی ہیں۔ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ 25 نومبر سے 6 دسمبر تک میں انگلینڈ جا رہا ہوں، اس کی بعد کی کوئی تاریخ دے دیں۔ نیب کے وکیل نے کہا کہ آج کل ویسے انگلینڈ جانا خطرناک ہے، جس پر عدالت میں قہقہہ لگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ، کرتارپور راہداری کیلئے طے ایس او پیز میں نرمی

Read Next

بھارتی گلوکار روحان ارشد نے اسلام کیلئے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے