• جنوری 23, 2021

شہباز شریف اور حمزہ کیخلاف 25 ارب کے منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات شروع

لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف 25 ارب کی منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ سے تحقیقات کوٹ لکھپت جیل میں ہوں گی، آئی جی جیل خانہ جات کو خط میں تمام انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ اپوزیشن رہنماوں سے تحقیقات ایف آئی اے انٹی کرپشن ونگ کرے گا۔ شہباز شریف پر اپنے بیٹوں کی سرپرستی کا بھی الزام ہے۔ واضح رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز قومی احتساب بیورو کے دائر کردہ ریفرنسز میں لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ڈی ایم عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کیخلاف ہے،مریم اورنگزیب

Read Next

کورونا وائرس کے وار تیز،24 گھنٹوں کے دوران 105 افراد جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے