• نومبر 29, 2020

شہباز شریف اور حمزہ کو بلٹ پروف گاڑی میں پیش کیا جائے: تحریری حکم نامہ جاری

لاہور: احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس مکمل ہونے تک دونوں ملزمان کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کی ہدایت کر دی۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت لانے والی گاڑی میں اچانک تبدیلی کی گئی۔ درخواست گزاروں کے مطابق سیاسی وجوہات کی بنا پر بکتر بند گاڑی میں تبدیلی کی گئی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت پیشی کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل ونگ کے مطابق ان کے پاس بلٹ پروف گاڑیاں موجود نہیں ہیں، پنجاب حکومت اور تمام متعلقہ اتھارٹیز شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنائیں۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑیوں میں عدالت پیشی کو چیلنج کر رکھا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لائبہ خان نے کویت کے بزنس مین سے خفیہ شادی کر لی

Read Next

ای سی سی اجلاس، کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی گرانٹ منظور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے