• اپریل 11, 2021

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی کی مدت میں ایک روز توسیع کی منظوری

لاہور: پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی کی مدت میں ایک روز توسیع کی منظوری دے دی۔ دونوں لیگی رہنماؤں کا پرول آج دوپہر ڈھائی بجے ختم ہو رہا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پرول میں توسیع پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس کے دوران پرول میں توسیع کی منظوری دی۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ پرول میں توسیع انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔‏معاون خصوصی وزیراعلیٰ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب نے وزیراعلی عثمان بزدار صاحب کی ہدایت پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست پر اگلے 24 گھنٹے کیلئے پرول میں توسیع کر دی۔ یاد رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری عطا تارڈ کی جانب سے گزشتہ روز شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کے لئے درخواست محکمہ داخلہ پنجاب کو جمع کرائی گئی تھی۔ جس میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے افسوس کیلئے بہت سارے لوگ آنا چاہتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسحاق ڈار کی انٹرویو میں ٹانگیں کانپ رہی تھیں،شہباز گل

Read Next

پیر ودھائی بس اسٹینڈ کے قریب رکشے میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق 3 زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے