• نومبر 24, 2020

شہباز خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کا تحریری حکم جاری

لاہور:  احتساب عدالت نے شہباز خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے شہباز شریف سے سہولیات کی عدم فراہمی پر تحریری درخواست طلب کرلی۔

عدالت نے نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا، اشتہاری ہونے کے متعلق اشتہارات مختلف مقامات پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے میڈیکل سہولیات کی شکایات کیں، عدالت نے ہدایت کی کہ شہباز شریف آئندہ سماعت پر سہولیات کی عدم فراہمی پر تحریری درخواست جمع کروائیں۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سلمان شہباز، رابعہ عمران سمیت 3 ملزمان جان بوجھ کر پیش نہیں ہو رہے۔ عدالت نے شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کو وعدہ معاف گواہ کی کاپیاں فراہم کر دیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں رانا ثناءاللہ 10 نومبر کو طلب

Read Next

وزارت کی واپسی پر سب سے زیادہ خوشی مکس اچار پارٹی کو ہوئی: فیاض الحسن

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے