• نومبر 30, 2020

شہبازشریف کی کمر میں تکلیف بڑھ گئی

لاہور:اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کمر میں تکلیف بڑھ گئی جس پر ن لیگ نے پارٹی صدر کو فوری ڈاکٹر تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب جو شخص اپنے سیاسی مخالفین کی صحت پر سیاست کرے وہ قابل ترس ہے، شہباز شریف کی صحت کو نقصان پہنچا کر خوش ہو رہے ہیں، عمران صاحب جان بوجھ کر شہبازشریف کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب کے اقتدار کا سفر شہباز شریف کی صحت پر اختتام پزیر ہو رہا ہے، عمران صاحب شہبازشریف کو اذیت دے کر اپوزیشن کو بلیک میل نہیں کرسکتے، شہباز شریف کو جانتے بوجھتے ہوئے بکتر بند میں لایا گیا جس سے اِن کی کمر میں تکلیف ہوئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مفکر پاکستان علامہ اقبال کا آج 143 واں یوم پیدائش

Read Next

نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے