• جون 14, 2021

شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔

بینچ کے تینوں ججز نے متفقہ طور پر شہبازشریف کی درخواست منظور کی اور کسی جج نے اعتراض نہیں اٹھایا۔

لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی شامل تھے۔

قبل ازیں شہباز شریف کی ضمانت ایک جج نے منظور اور ایک نے مسترد کر دی تھی۔ شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست پر جسٹس اسجد جاوید نے اختلافی نوٹ لکھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت14 اپریل کو منظور کی تھی۔

عدالت نے شہباز شریف کو 50 پچاس لاکھ روپےکے 2 مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اگر سب کچھ قانون کے تحت ڈکلیئر ہو تو کیا اسی قانون کے تحت نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

تحریری فیصلے میں 2 رکنی بینچ ارکان نے الگ الگ نوٹ جاری کیے تھے۔ جسٹس سرفراز ڈوگر نے لکھا ہم نے ضمانت مشاورت سے منظور کی تھی لیکن جسٹس اسجد نے کہا اختلافی نوٹ لکھوں گا۔

ضمانت کے فیصلے پردو رکنی بینچ میں اختلاف کے بعد ریفری جج مقرر کیے گئے تھے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے تین رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Regional Bulletin | 03:00 PM | 20 th April 2021 | A1 Tv

Read Next

کورونا میں مبتلا بشریٰ انصاری کی بہن کیلئے دعائے صحت کی اپیل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے