• اکتوبر 19, 2021

شہبازشریف کا ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے اور ملک میں توانائی کی ممکنہ قلت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی ڈالر، ایل این جی، مہنگائی، بیروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں، عالمی اور داخلی حالات مہنگائی سے پہلے سے پسے عوام کا زندہ رہنا ناممکن بنارہے ہیں، سنجیدگی سے نہ سوچا تو وقت ہاتھ سے نکل جائے گا۔ ہر روز بگڑتے حالات تقاضا کر رہے ہیں کہ آنکھیں کھول کر دیکھا جائے، ملک اور عوام کا سوچا جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایشیا میں ایل این جی کی سپاٹ قیمتوں میں اضافے نے موجودہ بے سمت حکومت کی کوتاہی بے نقاب کر دی ہے، وقت نے ثابت کیا نوازشریف کے ایل این جی کی خریداری کے طویل المدت معاہدے درست فیصلہ تھا، قائد مسلم لیگ ن نے ایل این جی کا 10 ڈالر پر معاہدہ کیاتھا، آج ایل این جی کی قیمت 56 ڈالر پر پہنچ چکی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کیخلاف مثبت اقدامات کے بہتر نتائج، 24 گھنٹوں کے دوران 912 نئے مریض

Read Next

نیب نے مکیش چاولہ کے اثاثوں کی چھان بین شروع کردی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے