• نومبر 1, 2020

شہادت امام حسینؓ ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانے اور قربانی کا استعارہ ہے: صدر پاکستان

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ شہادت امام حسینؓ ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانے اور ایثار  و قربانی کا استعارہ ہے۔

یوم عاشورہ کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو اپنے پیغام میں کہا کہ محرم وہ جذبہ عطا کرتا ہے جس کی بدولت ہم بڑی سے بڑی آزمائش کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ  ہمیں چاہیے کہ باہمی نفاق اور فرقہ واریت کو بالائے طاق رکھ کر ملکی ترقی کے لیے کام کریں۔

اپنے پیغام میں صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ قوم نے مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا جیسی عالمی وبا پر قابو پایا، کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، امید ہے پوری قوم یومِ عاشور  پر حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا دعا گو ہوں کہ یہ اسلامی سال ہمارے ملک کی ترقی و خوشحالی کا سال ثابت ہو۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 لاکھ 47 ہزار تک پہنچ گئی

Read Next

امارات میں اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون منسوخ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے