• اکتوبر 16, 2021

شپنگ لائنز کے کرایوں میں ہوش ربا اضافہ، تاجروں کا بجٹ شدید متاثر

کراچی: گزشتہ ایک سال میں شپنگ لائنز کے کرایوں میں ہوش ربا اضافے نے تاجروں کا بجٹ بری طرح متاثر کر دیا ہے۔

چاہے سیمںٹ کا ایکسپورٹر ہو یا آٹو پارٹس کا، امپورٹر سب شپنگ لائنز کے کرایوں میں ہوش ربا اضافے کا رونا رورہے ہیں۔ ایک سال میں کراچی سے امریکہ کی نیویارک پورٹ کے لیے 40 فٹ کے کنٹینر کا کرایہ 2200 ڈالر سے بڑھ کر 11 ہزار ڈالر ہوگیا، اسی طرح چین کی شنگھائی پورٹ سے 40 فٹ کا کنٹینر کراچی پورٹ لانے کے لیے امپورٹر شپنگ کمپنی کو ایک سال قبل 900 ڈالر دیتا تھا اب یہ کرایہ 10 گنا اضافے سے 9 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

پاکستان چونکہ بہت سی مصنوعات درآمد کرتا ہے اس لیے شپنگ لائنز کے کرایوں میں اضافہ درآمدی مصنوعات مہنگی ہونے کا ایک عنصر بن رہا ہے۔

مقامی شپنگ انڈسٹری کو فروغ نہ ملنا نہ صرف حکومت کو بڑی آمدن سے محروم کر رہا ہے بلکہ تاجر بھی اس کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انٹرنیشنل ای سپورٹس کمپنی نے پاکستان سے معاہدہ کرلیا

Read Next

شہزادی ڈیانا کا کردار نبھاتے گھبراہٹ کا شکار تھی: کرسٹن سٹیورٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے