• مئی 24, 2022

شوہر نے میری اچھی تصویریں لینے کیلئے کورس کیا: ثانیہ شمشاد

پاکستانی اداکارہ ثانیہ شمشاد کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے ان کی تصویروں کے لیے کورس کیا۔

ثانیہ کا نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس دوران ان سے میزبان نے سوال کیا کہ ان کی اتنی اچھی اچھی تصویریں کون لیتا ہے؟

اس پر ثانیہ شمشاد نے بتایا کہ میرے شوہر کو تصویریں لینے کا بہت شوق ہے، وہی میری تصویریں لیتے ہیں اور انہوں نے میری تصویروں کے لیے آن لائن کورس بھی کیا۔

ثانیہ نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر  انہیں ڈریسنگ، میک اپ اور فوٹو شوٹ کے حوالے سے گائیڈ کرتے رہتے ہیں کہ ان پر کیا اچھا لگتا ہے اور کیا نہیں۔

واضح رہے کہ  ثانیہ شمشاد 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اداکارہ کا اب ایک بیٹا بھی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم، وزیراعلیٰ کے پی اور اپوزیشن رہنماؤں کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت

Read Next

ملک میں کورونا کی وبا: 24 گھنٹے میں 11 افراد انتقال کر گئے، 953 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے