• دسمبر 7, 2021

شوبز میں آنے کیلئے والد سے کئی بار مار بھی کھائی: نرگس

لاہور: اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ شوبز میں آنے کیلئے اپنے گھر والوں کے سامنے بڑی مزاحمت کی اور یہی نہیں بلکہ دھمکی کے طور پر نیند کی گولیاں بھی کھا لی تھیں، اپنی ضدپر ڈٹے رہنے کی وجہ سے والد سے کئی بار مار بھی کھائی ہے۔

ایک انٹرویو میں نرگس نے کہا کہ مجھے شوبزمیں آنے کا جنون کی حد تک شوق تھا اور جب میں نے اپنی والدہ کے توسط سے والد سے شوبز کی میں جانے کی بات کی تو انہوں نے سختی سے منع کر دیا۔ میں بھی اپنی ضد پر قائم رہی اور کئی بار مار بھی کھائی اور آخری حربے کے طو رپر ایک بار نیند والی گولیاں بھی کھا لیں جسکے بعد والد میری ضد کے سامنے ہار مان گئے اور میں شوبز کی دنیا میں آگئی۔

انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات دنیا میں وسیلے بناتی ہے اور میں نے بھی کسی کے وسیلے سے سٹیج اور فلم کی دنیا میں قدم رکھا اور میں اس شخص کو ساری زندگی فراموش نہیں کر سکتی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 12 November 2021 | A1 TV

Read Next

حسن علی سے حسنِ سلوک سے پیش آئیں: اشنا شاہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے