• نومبر 28, 2020

شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عثمان مختار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عثمان مختار کروناوائرس کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عثمان مختار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ اداکار نے اپنے چاہنے والوں سے دعا کی اپیل کی اور مشورہ دیا کہ کرونا ابھی ختم نہیں ہوا احتیاط کریں۔ قبل ازیں 11 اکتوبر کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل علیزے گبول کرونا وائرس کا شکار ہوئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ خیال رہے کہ متعدد فنکار کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ 29 ستمبر کو فلم اور ڈراما انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار مرزا شاہی کرونا وائرس کے باعث چل بسے تھے۔ علاوہ ازیں اداکارہ سکینہ سموں، ندا یاسر، یاسر نواز، روبینہ اشرف، گلوکار ابرار الحق، بلال مقصود، کامیڈین و میزبان شفاعت علی اور واسع چوہدری بھی وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

زائدالمیعاد امپورٹڈ اشیا کی جعلی لیبلنگ پر فوڈ گودام سیل، ناقص مال تلف

Read Next

یو اے ای کے بحری جہاز کو نیا ریکارڈ قائم کرنے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے