• جنوری 27, 2023

شوبز انڈسٹری میں کام نہیں کروں گی: علیزے فاطمہ

لاہور : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے فاطمہ نے کہا ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں کام نہیں کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے فاطمہ نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش تمام افواہوں کی تردید کر دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں علیزے فاطمہ کو عدالت کے باہر اپنے بیٹے کے ساتھ دیکھا گیا جہاں موجود یوٹیوبر نے ان سے انڈسٹری جوائن کرنے کے حوالے سے سوال کیا۔

علیزے نے اس سوال کے جواب میں انڈسٹری میں آنےسے متعلق خبروں اور افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں انڈسٹری میں کام نہیں کروں گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آسٹریلین اوپن : آرینا سبالینکا اور کیرولینا کوارٹر فائنل میں داخل

Read Next

اداکارہ یمنیٰ زیدی اداکار وہاج علی کے کام کی معترف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔