• ستمبر 19, 2021

شمالی کوریا میں سیلاب سے سیکڑوں گھر ڈوب گئے، ہزاروں افراد کا انخلا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے بڑا علاقہ زیر آب آگیا، سیکڑوں گھر ڈوب گئے، ہزاروں افراد کو انخلا کرنا پڑا۔

شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سیلاب کی وجہ سے بڑا رقبہ زیر آب آ گیا، سیکڑوں گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے ، کئی پل تباہ ہو گئے، فصلیں بھی پانی میں ڈوب گئیں۔

دریاؤں میں طغیانی کی وجہ سے متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو نکال لیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے حکام نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغانستان کے محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر کابل میں قتل

Read Next

جوفرا آرچر رواں سال کے اختتام تک کرکٹ سے باہر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے