• اکتوبر 19, 2021

شعیب ملک 11 ہزار ٹی 20 رنز بنانے والے ایشیا کے پہلے بیٹر

لاہور: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، وہ مختصر دورانیے کی کرکٹ میں 11 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشین کرکٹر بن گئے ۔

 رپورٹ کے مطابق شعیب ملک نے یہ سنگ میل نیشنل ٹی ٹونٹی میں سنٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے جنوبی پنجاب کے خلاف میچ کے دوران عبور کیا۔شعیب ملک 11 ہزار ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے اور پہلے ایشین ہیں جبکہ وہ یہ سنگ میل عبور کرنیوالے پہلے نان کیربیئن پلیئر بھی ہیں۔

شعیب ملک سے پہلے یہ کارنامہ انجام دینے والے دونوں کرکٹرز کرس گیل اور کیرون پولارڈ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھتے ہیں ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

11 اکتوبر سے تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھولے جا رہے ہیں: ڈاکٹر فیصل سلطان

Read Next

بے نظیر سپورٹ کارڈ کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے