• ستمبر 27, 2022

شعیب اختر کی گھٹنے کے آپریشن کے بعد وطن واپسی

میلبورن: قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر گھنٹے کے آپریشن کے بعد آسٹریلیا سے وطن واپسی کے لیے اڑان بھر لی۔

واضح رہے کہ شعیب اختر گزشتہ کئی روز سے گھنٹے کے آپریشن کے سلسلے میں آسٹریلیا میں مقیم تھے۔

شعیب اختر نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں بظاہر وہ ائیرپورٹ پر کھڑے نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شعیب اختر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں بیساکھی کے سہارے کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وطن واپسی کا وقت آن پہنچا، میلبرن کا یہ دورہ بھی بہت اچھا رہا، آئندہ صحت مند ہو کر یہاں ضرور آؤں گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکا کا پاکستان کو مزید 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

Read Next

25 مئی کے واقعات میں ملوث پولیس افسران کیخلاف پنجاب حکومت کی تحقیقات مکمل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔