• اکتوبر 24, 2020

شریف خاندان کی مشکلات کم نہ ہوئیں،نیب نے نوازشریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش کردی

اسلام آباد:شریف خاندان کی مشکلات کم نہ ہوئیں، نیب نے نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش کر دی۔ وزارت داخلہ نے شہباز شریف کی اہلیہ اور دوبیٹیوں سمیت دس افراد کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دئیے۔ ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری عدالت سے جاری ہو چکے ہیں جبکہ انہیں اشتہاری قرار دینے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ لہذا نواز شریف کی سفری دستاویزات کو منسوخ کیا جائے اور ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کو بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے۔ وزارت داخلہ نواز شریف کو وطن واپسی کے لئے انٹرپول سے بھی رابطہ کرے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اس نظام سے نہیں ڈریں گے،تمام سیاستدانوں کے ساتھ جیل جانے کو تیار ہیں،بلاول بھٹو زرداری

Read Next

کورونا مزید 6 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 18 ہزار 266 شہری متاثر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے