
لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت جاتی امرا پہنچا دی گئی۔ شریف میڈیکل سٹی کے فٹ بال گراؤنڈ میں نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے صبح سویرے لاہور پہنچی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے میت کو وصول کیا۔ بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی غیر ملکی پرواز 259 کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیا، بیگم شمیم اختر 22 نومبر کو لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ شریف برادران کی والدہ کو جاتی امرا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ نماز جنازہ دوپہر ڈیڑھ بجے شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی، اتوار کو قل خوانی میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔
0 Reviews