• ستمبر 20, 2021

شرمین عبید کانئی فلمساز خواتین کیلئے منصوبے کا اعلان

کراچی: فلم ساز شرمین عبید چنائے نے ملک کی نئی فلم ساز خواتین کی مالی و تکنیکی معاونت کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔

شرمین عبید چنائے نے اپنے فلم پروڈکشن ادارے (ایس او سی) فلمز کے بینر تلے نئے منصوبے (پٹاخہ پکچر) کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پاکستان بھر کی خواتین فلم سازوں کو مالی و تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔

آسکر اور ایمی ایوارڈ یافتہ فلم ساز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مذکورہ منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پٹاخہ پکچر پاکستان بھر کی نئی خواتین فلم سازوں کو مدد فراہم کرے گی۔ فلم ساز کے مطابق منصوبے کے تحت پاکستان بھر کی خواتین فلم سازوں کی 40 منٹ تک کے دورانیے کی دستاویزی، فیچر، اینیمیٹڈ اور لائیو ایکشن فلموں کو معاونت فراہم کی جائے گی۔ اعلان کردہ منصوبے سے متعلق مزید معلومات آئندہ ماہ ستمبر تک جاری کی جائیں گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

قوی خان ہالی ووڈ فلم ‘فاربڈن سٹیپس’ میں جلوہ گر ہونگے

Read Next

شہزاد رائے نے بھارتی اداکار انوپم کھیر کی غلطی پکڑلی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے